آپ نے میری جان "آیان"کو پکڑا،میں چپ رہا۔
اسے قید خانے ڈال دیا ،پھر بھی خاموش رہا۔
آپ نے میری ڈالروں سے بھری کشتی پکڑی،اس پر بھی نہیں بولا۔
وہ ڈالر سارے بحق سرکار ضبط ہو گئے پھر بھی چپ رہا۔
آپ نے میرے کار خاص وزیر کے گھر چھاپہ مارا،پھر بھی میں نے اف تک نہیں کی۔
آپ نے وہ اربوں روپے بحق سرکار ضبط کئے میں پھر بھی خاموشی سے تکتا رہا۔
اب آپ ڈائریکٹ مجھ سے ٹکر لینا چاہ رہے ہو۔
مجھے ماضی میں دھکیلنا چاہ رہے ہو،
میں اب وہ پہلے والا ٹین پرسنٹ تھوڑا ہی ہوں۔
میں صدر ہوں اوہ سوری صدر تھا۔۔
کوئی شرم ہوتی ہے
کوئی حیا ہوتی ہے
آپ بھی کھاؤ ،ہمیں بھی کھانے دو۔
آپ کے بھائی بندے پہلے بھی تو ساتھ مل کر کھاتے ہیں۔
(زورداری صاحب کی بڑبڑاہٹیں)