پاک فضائیہ کا جے ایف 17 تھنڈر پیرس ایئر شو میں مرکز نگاہ بن گیا، پاکستان کو طیاروں کا پہلا برآمدی آرڈر بھی مل گیا۔ 

اک فضائیہ کے جے ایف17 تھنڈر نے پیرس ائیرشو کے دوران کمال کرتب دکھائے ۔ جے ایف تھنڈر اس سے پہلے متحدہ عرب امارات ، چین اور ترکی میں بھی اپنی صلاحیت دکھا چکا ہے ادھر برطانوی میگزین فلائٹ گلوبل کے مطابق چینگدو/ پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کے مشترکہ تیار کردہ جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیارے کے پہلے برآمدی سودے طے پا گیا ہے۔
جے ایف تھنڈر کے سیلز اور مارکیٹنگ کے سربراہ پاکستان ایئر فورس کے ایئر کموڈور خالد محمود نے تصدیق کی کہ ایک ایشیائی ملک کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔ انہوں نے خریدار ملک اور طیاروں کی فراہمی کی تعداد چھپاتے ہوئے کہا طیاروں کی ترسیل دو ہزار سترہ میں شروع ہو جائے گی۔
پیرس میں اس سال جے ایف17 کے دستے کو اہم مارکیٹنگ پیش رفت حاصل ہو سکتی ہے۔ ایئر کموڈور خالد محمود کا کہنا ہے کہ پیرس شو بہترین پلیٹ فارم ہے، جہاں سے فرانسیسی بولنے والے ممالک سے ممکنہ گاہک مل سکتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ11 ممالک اس طیارے کو لینے میں دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔